7 جنوری 2026 - 19:43
مآخذ: ابنا
اکبر پور میں منعقد ہو گی عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنس: مولانا سید حیدر عباس رضوی

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر اکبرپور امبیڈکر نگر میںامیر ولایت،وصی رسول حضرت علی ابن ابی طالب کی ولادت کے پر مسرت موقع پر کتابخانہ علم و دانش لکھنو اور مومنین ضلع امبیڈکر نگر کے باہمی تعاون سے ۱۱ جنوری کو صبح سے شام تک عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر اکبرپور امبیڈکر نگر میںامیر ولایت،وصی رسول حضرت علی ابن ابی طالب کی ولادت کے پر مسرت موقع پر کتابخانہ علم و دانش لکھنو اور مومنین ضلع امبیڈکر نگر کے باہمی تعاون سے ۱۱ جنوری کو صبح سے شام تک عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔

اس کانفرنس کے سلسلہ میں مولانا سید حیدر عباس رضوی نے فرمایا کہ انفرادی و اجتماعی بیماریوں کا مکمل شفا بخش نسخہ امیر بیان کے کلام میں موجود ہے۔

رہبر انقلاب نے اس برس ثقافتی میدانوں میں فعال افراد سے تاکید کی تھی کہ نہج البلاغہ پر خاص توجہ دیں۔

اسی لئے کتابخانہ علم و دانش نے پورے ملک میں حضرات و خواتین کے لئے نہج البلاغہ کلاسیز کا اہتمام کیا اور اب نہج البلاغہ کانفرنس منعقد ہو رہی۔

ضلع امبیڈکر نگر کے سبھی علاقوں میں بالخصوص اور سوشل میڈیا کے ذریعہ بالعموم اس کانفرنس کا اشتہار پہنچ رہا ہے۔علمائے کرام و افاضل محترم اپنی اپنی آواز میں صاحبان دل سے اس کانفرنس میں شرکت کی اپیل کر رہے ہیں۔جوانان قوم اور نوجوانان ملت میں اس کانفرنس کے لئے خاص جوش اور جذبہ قابل صد تحسین ہے۔

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ اس کانفرنس کی صدارت مولانا سید ظہیر عباس صاحب(ممبئی) اور مولانا سید ندیم رضا زیدی صاحب(فیض آباد) کریں گے۔مقررین میں مولانا سید احتشام عباس زیدی(جنوپور)،مولانا سید مشاہد عالم رضوی(ہلور)،مولانا سید شاہد حسین میثم(علیگڑھ)،ڈاکٹر شوکت علی مرزا(حیدر آباد)،ڈاکٹر سید ضیغم عباس(لکھنو) ہوں گے۔نہج البلاغہ کا تعارف مولانا سید نور الحسن(امام جمعہ مچھلی گاوں) اور مولانا ڈاکٹر رہبر رضا سلطانی(امام جمعہ جلالپور) پیش کریں گے۔جبکہ دونوں نشستوں کا آغاز قارئ قرآن پاک جناب مولانا اعجاز حسین کشمیری کریں گے۔منظوم خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں جناب سہیل بستوی اور پروفیسر مولانا اصغر اعجاز (اے ایم یو) شامل ہیں۔

نظامت کے فرائض مشہور زمانہ ناظم،صدر شعبہ اردو لکھنو یونیورسٹی پروفیسر عباس رضا نیر جلالپوری ادا کریں گے۔

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے اضافہ کیا کہ ہماری گزارش ہے کہ مومنین و جوانان قوم بلکہ بلا تفریق مذہب و ملت لوگ کثیر تعداد میں شریک ہوں اور جانیں کہ حضرت علی علیہ السلام نے کیا کہا ہے؟!

قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں نہج البلاغہ سے متعلق کتابوں کی نمائش بھی لگے گی نیز کتابخانہ علم و دانش سے شائع ہونے والا نہج البلاغہ کا دیدہ زیب نسخہ رعایتی قیمت پر شرکاء حاصل بھی کر سکیں گے۔

اس کانفرنس کو براہ راست لائیو عزاداری جلالپور،اودھ نامہ،گراف ایجنسی،گوہر ایجنسی،کربلا میری جنت،حیدری چینل،غازی چینل،بنارس کے عزادار،عزاداری اکبرپور،لائیو عزاداری اعظم گڑھ یوٹیوب چینلز نشر کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha